اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپا

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے کمرے پر چھپاپا مارا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس نے شہباز گل کے کمرے پر چھپامارا جہاں سے شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

پولیس شہباز گل کو بھی ہتھکڑیوں میں لائی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے ہیں۔ پستول سے متعلق شہباز گل نے بتایا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے مطابق کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے دوسرے کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے۔ چھاپے کے دوران پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز کے باہر موجود ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لارجز میں شہباز گل کے کمرے سے برآمد پستول کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کو ایک لال رنگ کی ڈائری بھی ملی لیکن شہباز گل نے ڈائری سے متعلق لاتعلقی ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ یہ ڈائری میری نہیں ہے۔

Share it :
Translate »