اسلام آباد پولیس: ایس پی عدیل اکبر نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

SP Adeel Akbar SP Adeel Akbar

اسلام آباد پولیس: ایس پی عدیل اکبر نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

اسلام آباد (صداۓ روس)
اسلام آباد پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر اپنے گن مین سے بندوق چھین کر خود پر گولی چلا دی۔ فائرنگ کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچے اور پولیس حکام سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کی میت اسپتال کے مردہ خانے میں موجود ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کانسٹیٹیوشن ایونیو سے اپنے دفتر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں اپنی ہی گاڑی کے اندر فائر لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس ہر پہلو سے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ ایس پی عدیل اکبر کے ساتھی افسران نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

Advertisement