خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

اسرائیل کا قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ

Israeli Jet

اسرائیل کا قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملہ کرتے ہوئے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ دوحہ کے علاقے کتارا میں کیا گیا جہاں حماس کے سینئر رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس جاری تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی بمباری سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا، جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجود کئی دیگر رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ تاہم تنظیم نے خلیل الحیہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ عرب میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں حماس کے پانچ سینئر رہنما، خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر خلیل الحیہ کر رہے تھے اور اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز پر غور جاری تھا۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک اسرائیلی عہدے دار نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کی اطلاع امریکا کو پہلے ہی فراہم کر دی گئی تھی اور امریکی حکام نے اس کارروائی میں تعاون کیا۔ اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے حملے کو درست اور بروقت فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری تھا۔ دوسری جانب حماس کے ذرائع نے کہا ہے کہ قیادت پر حملہ مزاحمتی تحریک کو ختم کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔

شئیر کریں: ۔