خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

اسرائیلی حملہ ہماری سالمیت پر حملہ ہے، قطر

Mohammed bin Abdulrahman Al Thani

اسرائیلی حملہ ہماری سالمیت پر حملہ ہے، قطر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
قطر نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی سالمیت اور خودمختاری پر براہِ راست وار ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ مجرمانہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے نے نہ صرف قطری عوام بلکہ ملک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی شہریوں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی نتائج جلد منظرِ عام پر لائے جائیں گے۔ قطر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے۔ قطر کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ شہید ہو گئے۔ اس واقعے نے خطے میں نئی سفارتی اور سیاسی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔

شئیر کریں: ۔