اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

UN António Guterres

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل نے یہودی ریاست پر ایران کے حملے کے بعد جنگ بندی کی اپیل کرنے اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو وسیع کرنے کی مذمت کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو “پرسونا نان گراٹا” یعنی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔یاد رہے منگل کے روز تہران نے میزائلوں کے کئی سیلو فائر کیے جسے اسلامی انقلابی گارڈ کور نے حماس اور حزب اللہ کے سربراہوں اور لبنان میں موجود ایک ایرانی جنرل کی حالیہ اسرائیلی ہلاکتوں کا جواب قرار دیا۔ اگلے روز ایکس پر ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ گٹیرس کو اب اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، اور اقوام متحدہ کے سربراہ پر ایران کے “گھناؤنے حملے” کی مذمت کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔

Share it :
Translate »