اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران نہیں اسرائیل کشیدگی کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، روس

Russian Foreign Minister Sergey Lavrov

ایران نہیں اسرائیل کشیدگی کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ خطے میں ایران نہیں بلکہ اسرائیل تنازع کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ لاوروف نے کہا کہ سابق ایرانی قیادت اور نومنتخب صدر دونوں کے بیانات انتہائی ذمہ دارانہ موقف کی عکاسی کرتے ہیں کہ ایران کشیدگی میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جبکہ اسرائیل کشیدگی میں دلچسپی رکھتا ہے جیسا کہ حالیہ واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں. ان کے خیال میں اسرائیل ایران کے ساتھ تنازعات میں اضافے کے لیے امریکہ کو بھی اکسانے پر آمادہ ہے۔

لاوروف نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مغرب اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرے گا کہ اگر یہ اشتعال انگیز خیالات اسرائیلی حکومت کے دماغ میں گردش کررہے ہیں تو وہ تصورات ہی رہیں، کیونکہ ہم حالات کو پرسکون کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Share it :
Translate »