تہران پر اسرائیل کا حملہ، دھویں کے بادل چھا گئے
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل نے تہران پر پہ در پہ حملے کیے ہیں جس کے بعد ایک اپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے اٹھتے میلوں سے دکھائی دے رہے ہیں اور دھوئیں کے بادل بھی واضح ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ یو اے ای حکام کا ایئرپورٹ آپریشن جاری رکھنے کا ہنگامی منصوبہ تیار اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران کے قریب آئل ریفائنریز پر نئے اسرائیلی حملے کی بھی اطلاع ہے۔
دوسری جانب ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہےکہ بیس کے قریب ایرانی میزائل داغے گئے اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کے فتح میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔