Connect with us

پاکستان

پاکستان کے لئے روس سے گیس لینا ناممکن

Published

on

پاکستان کے لئے روس سے گیس لینا ناممکن

پاکستان کے لئے روس سے گیس لینا ناممکن

اسلام آباد(صداۓ روس)
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دو وجوہات کے سبب فی الوقت روس سے گیس کی بڑے پیمانے پر درآمدات ممکن نہیں ہوگی، ایک وجہ گیس کی درآمدات کے لیے بنیادی انفررااسٹرکچر کی کمی اور دوسری وجہ گیس کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لیے موجودہ پائپ لائن سسٹم کی ناکافی صلاحیت ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ میں تحقیقاتی شعبے کے سربراہ طاہر عباس نے کہا کہ ’اگر آج ہم روس سے گیس خرید بھی لیں تو اس کی ترسیل کا فوری آغاز ممکن نہیں کیونکہ اس کے لیے درکار بنیادی انفرااسٹرکچر موجود نہیں ہے، اس مسئلے کو طویل المعیاد بنیادوں پر حل کرنا ہوگا‘۔

خیال رہے کہ ماضی میں ایران اور پاکستان کے درمیان بھی فرینڈ شپ گیس پائن لائن کے توسط سے گیس کی درآمدات پر اتفاق ہو چکا ہے مگر پاکستان کی جانب سے بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس منصوبے پر تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔

ایران سے پاکستان کے راستے ہندوستان تک جانے والی یہ گیس پائپ لائن فاصلے کی کمی اور دیگر خصوصیات کی بنا پر بر صغیر کے عوام کے لئے خاصی آسانیاں پیدا کر سکتی تھی تاہم اب تک یہ منصوبہ التوا میں پڑا ہوا ہے۔

پاکستان

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

Published

on

صدائے روس 3 جون 2023
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ