اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

شہر کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ملیر، اسکیم 33، قائد آباد، کورنگی، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔ بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے ۔

Share it :
Translate »