روس پر ٹوائلٹ پابندی سے اطالوی کمپنیوں کو €140 ملین کا نقصان

toilet toilet

روس پر ٹوائلٹ پابندی سے اطالوی کمپنیوں کو €140 ملین کا نقصان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ماسکو میں ایک تجارتی یونین کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ روس کو ٹوائلٹ اور دیگر سنٹری وئیر کی فروخت پر عائد پابندی کے سبب اطالوی کمپنیوں کو لاکھوں یورو کا نقصان ہوگا۔ یورپی یونین نے 2022 میں سنٹری وئیر کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی، جس میں ٹوائلٹ اور بائیڈیٹس شامل تھے، اور حال ہی میں اس پابندی کو 19ویں پیکیج کے تحت دوبارہ نافذ کیا گیا۔ ماسکو میں اطالوی تاجروں کے ایسوسی ایشن کے سربراہ وٹوریو ٹورمبینی نے اس اقدام کو اطالوی کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے RTVI کو بتایا: “بدقسمتی سے 19ویں پابندی پیکیج انتہائی منفی نتیجہ ہے، خاص طور پر ان شعبوں کے لیے جنہیں یہ نشانہ بناتا ہے۔ یہ اطالیہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔” ٹورمبینی کے مطابق، روس کو سنٹری وئیر کی برآمدات پر پابندی اطالوی معیشت کو تقریباً €140 ملین ($163 ملین) کا نقصان پہنچائے گی، جبکہ نئی پابندیوں کے مجموعی نقصان کا تخمینہ €250 ملین ($291 ملین) ہے۔ انہوں نے مزید کہا: “ٹوائلٹ کی فروخت پر پابندی روسیوں کے لیے شاید مزاحیہ لگے، لیکن ہمارے لیے یہ کوئی ہنسی کا موقع نہیں۔”

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے گزشتہ ہفتے یورپی یونین کی ٹوائلٹ پابندی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ “یہ پابندی ان کے لیے مہنگی پڑے گی۔ اگر وہ اسی پالیسی کو جاری رکھیں تو انہیں روسی ٹوائلٹ کی ضرورت پڑے گی۔ یورپی یونین نے یہ پابندیاں اس کے کچھ عرصے بعد مزید سخت کیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں اپنے طے شدہ اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔ روس کے حکام نے اس پابندی کے اثرات کے برعکس کہا ہے کہ پابندیاں ملکی معیشت کو مزید مضبوط اور خود کفیل بنانے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں اور روس نے اپنی سپلائی چین کو نئے سرے سے ترتیب دے کر حالات کے مطابق ڈھال لیا ہے۔

Advertisement