اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اٹلی نے روس پر مزید حملوں کے نیٹو کے مطالبے کی مخالفت کردی

Italian Prime Minister Giorgia Meloni

اٹلی نے روس پر مزید حملوں کے نیٹو کے مطالبے کی مخالفت کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور دیگر اعلیٰ حکام نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ پر الزام لگایا ہے کہ وہ کیف کی طرف سے مغربی ہتھیاروں کے استعمال پر کیے گئے تبصروں پر ماسکو کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے اسٹولٹن برگ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکی زیر قیادت فوجی بلاک کے ارکان اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کو روسی سرزمین میں اندر تک حملے کرنے کے لیے استعمال کرنے دیں۔

میلونی نے اتوار کے روز اٹلی کے Rai 3 ٹی وی چینل کو بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسٹولٹن برگ نے ایسی بات کیوں کہی، میرے خیال میں ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا۔ اطالوی وزیر اعظم نے زور دیا کہ نیٹو کو ثابت قدم رہنا چاہیے، یہ اشارہ نہیں دینا چاہیے کہ وہ روس میں اندر تک ہمکے کرنے پر یوکرین کو مجبور کر رہا ہے، لیکن انہوں نے نیٹو کو زیادہ احتیاط سے کام کنے کا مشورہ دیا۔

Share it :
Translate »