خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

اطالوی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، روس مخالفِ رجحان پر سخت احتجاج

Russian Foreign Ministry

اطالوی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، روس مخالفِ رجحان پر سخت احتجاج

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ خارجہ نے اٹلی کے ناظم الامور اسفیرا کارینی کو طلب کر کے اطالوی میڈیا کی جاری مخالفِ روس مہم اور روم کے “غیر متناسب ردعمل” پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پانچ اگست کو اٹلی کے ناظم الامور کو اس لیے طلب کیا گیا کیونکہ اطالوی میڈیا میں مسلسل ایسی مہم چلائی جا رہی ہے جو روس کے خلاف ہے، جبکہ اٹلی کے اعلیٰ عہدیداروں کی روس مخالف بیانات پر ماسکو کے ردعمل کو روم نے غیر ضروری حد تک بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ روسی مؤقف کے مطابق، اٹلی کے مرکزی ذرائع ابلاغ میں روس مخالف سرگرمیاں، جن میں بے بنیاد دعوے، مسکو میں موجود نامہ نگاروں کی غلط رپورٹنگ اور کھلے عام روسوفوبک بیانات شامل ہیں، اٹلی کی حکومتی حمایت کے ساتھ جاری ہیں، جو روس-اٹلی تعلقات کے موجودہ بحران کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ “اے کنگز سمر” میوزک فیسٹیول میں روسی کنڈکٹر ویلےری گیرگیف کی پرفارمنس کی منسوخی اسی مخالفانہ ماحول کا نتیجہ ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ اٹلی کی جانب سے روس کو دشمن کے طور پر پیش کرنا نہ صرف نقصان دہ ہے بلکہ یہ اطالوی عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا اور دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم دوستی اور باہمی ہمدردی کی روایات کی عکاسی بھی نہیں کرتا۔

شئیر کریں: ۔