وقت آگیا ہے کہ یوکرین روس سے صلح کرلے، سابق یوکرینی صدارتی مشیر
کیف انٹرنیشنل ڈیسک
یوکرین کے دو صدور کے ایک سابق معاون نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ لڑائی ختم کرنے میں جلدی کرنی چاہیے اس سے پہلے کہ ملک کو امریکی فوجی اور مالی امداد کا سامان ختم ہوجائے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اولیگ سوسکن جنہوں نے 1990 کی دہائی میں لیونیڈ کراوچک اور لیونیڈ کچما کے اقتصادی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں، روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ میں امریکہ کو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کیف کے لیے اپنی فوجی امداد بند کردیتا ہے تو بلا آخر یوکرین ماسکو کے ساتھ دنوں کے اندر ہی امن معاہدے پر دستخط کر دے گا۔
اس پس منظر میں سوسکن نے تجویز پیش کی کہ امریکی کانگریس کیف کو 24 بلین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست کو رد کر سکتی ہے، اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ریپبلکنز کے درمیان روس کے خلاف لڑائی میں یوکرین کی حمایت کرنے سے ہچکچاہٹ بڑھ رہی ہے۔