جاپان کی پاکستان میں آٹو موبائل سرمایہ کاری، ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کا امکان

Cars Cars

جاپان کی پاکستان میں آٹو موبائل سرمایہ کاری، ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کا امکان

اسلام آباد (صداۓ روس)
اسلام آباد میں منعقدہ جاپان–پاکستان بزنس سیمینار 2026 کے دوران اعلان کیا گیا کہ جاپان پاکستان کے آٹو موبائل شعبے میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دے گا۔ حکام کے مطابق اس پیش رفت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، جو ملکی صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے منظرنامے پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔
سیمینار میں بتایا گیا کہ اس اقدام کے تحت گاڑیوں کی اسمبلنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس کی مقامی تیاری کو 60 فیصد تک بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔ وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرامز کے ذریعے مقامی سپلائر نیٹ ورک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور معیارِ پیداوار بہتر بنانے کے اہداف بھی زیرِ غور آئے۔ جاپانی آٹو موبائل کمپنیوں کی جانب سے جدید پیداواری نظام، خصوصاً کائیزن اور فائیو ایس متعارف کروانے کا عندیہ دیا گیا، جبکہ ماحول دوست اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ سرمایہ کاری صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی منتقلی اور ہنرمند افرادی قوت کی تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔