Connect with us

انٹرنیشنل

جاپان کا نیٹو میں شمولیت سے انکار

Published

on

جاپان کا نیٹو میں شمولیت سے انکار

جاپان کا نیٹو میں شمولیت سے انکار

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کے وزیراعظم نے جاپان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کا نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیٹو تنظیم ٹوکیو میں اپنا دفتر کھولنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ گذشتہ مہینے امریکہ میں جاپان کے سفیر نے کہا تھا کہ نیٹو خطے میں صلاح و مشورے اور ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لیے ٹوکیو میں ایک دفتر کھولنا چاہتی ہے۔ یہ براعظم ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر ہے۔ جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی نے بھی گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ جاپان ٹوکیو میں نیٹو کا رابطہ دفتر قائم کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کر رہا ہے۔ انھوں نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی جھڑپوں کو نیٹو کی ایشیا کے علاقے تک توسیع کے جواز کے طور پر پیش کیا ہے۔

ان فیصلوں کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے جاپان میں نیٹو کے دفتر کے افتتاح پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں نیٹو کی توسیع اور پیش قدمی سے بلاشبہ امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ جاپان اور نیٹو جولائی میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس سے قبل شراکت داری کے مقصد سے سائبر خطرات، تخریبی ٹیکنالوجیوں اور غلط اطلاعات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ