خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

کالاش قبیلے کامذہبی تہوار تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا

Kalash

کالاش قبیلے کامذہبی تہوار تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
وادی کالاش کے مرکزی مقام بمبوریت میں کالاش قبیلے کامذہبی تہوار اوچال تین دن جاری رہنے کے بعدتمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔یہ تہواروادی میں گندم کی فصل کی کٹائی اور گرمائی چراگاہوں میں دودھ کی منصوعات کی شکرگزاری کے لئے مختص ہیں ۔ فیسٹیو ل کے اختتامی روز رومبورمیں صبح تا سہ پہر ناچ گانے کے ذریعے اجتماعی طورپرخوشی کا اظہارکرنے کے بعد شام ہوتے ہی وادی کالاش بمبوریت کے تین مقامات انژ ،برون اورکراکڑ کے گاؤں میں ناچ گانے کے پروگرام شروع ہوکراگلی صبح تک جاری رہیں ۔اس موقع پر کالاشی خواتین اورمردوں نے اجتماعی ناچ گانے کامظاہرہ کیاجوکہ اُن کے ثقافت کاحصہ ہے۔اس موقع پرموجود ملکی ،غیرملکی اورمقامی سیاحوں کی بڑی تعداد کالاشی ڈانس سے لطف اندوز ہوئے۔کالاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اوچال فیسٹیول کوکامیاب بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے تھے۔

انتظامات کی نگرانی کے لئے ڈائریکٹرجنرل کے وی ڈی اے منہاس الدین اور بورڈ ممبران سرتاج احمدخان ،وزیرزدہ اورسیدحریرشاہ بھی موقع پرموجودتھے۔ ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے کے لئے چترال شہرسے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد ہاشم عظیم اورانتظامیہ کے دیگرافسران بھی بمبوریت میں موجودتھے۔

شئیر کریں: ۔