پاکستان
ماسکو: پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)۔
5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
رشین فیڈریشن میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان، سفارتی کور کے افسران و اہلکاران اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
سامعین کو کشمیر پر ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں کشمیری آبادی پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا احاطہ کیا گیا۔
دستاویزی فلم میں ہندوستانی ڈیزائن اور اس کے تاریخی پس منظر پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یوم یکجہتی کشمیر پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات محمد طیب اور جیٹھا نند نے پڑھ کر سنائے۔
شرکاء کے لیے IIOJK میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا اختتام شرکاء کی جانب سے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔
پاکستان
صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا