ہومانٹرنیشنلقازقستان نے بھارت، ایران اور چین کے شہریوں کو ویزا فری انٹری...

قازقستان نے بھارت، ایران اور چین کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دیدی

قازقستان نے بھارت، ایران اور چین کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دیدی

آستانہ (صداۓ روس)
قازقستان کی وزارت داخلہ نے کہا کہ قازقستان نے ہندوستان، ایران اور چین کے شہریوں کو بغیر ویزا کے 14 دن تک ملک میں رہنے کا حق دیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 8 جولائی 2022 سے، قازقستان یکطرفہ طور پر ہندوستان، ایران اور چین کے شہریوں کے لیے ویزا فری نظام کھول رہا ہے۔ 14 دن کا ویزہ فری قیام ذاتی، کاروباری اور سیاحتی مقاصد کے لیے سفر کی اجازت دیتا ہے۔ ویزا فری قیام ہر 180 دنوں کے دوران کل 42 دن نہیں رہ سکتا۔
اس خصوصی ویزا فری ٹریول کے دوران کام یا کوئی دوسری سرگرمی جس سے آمدن آ سکے ممنوع ہے۔

یاد رہے اس سب قبل قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ قازقستان کے حکام نے ایرانی شہریوں کے لیے 14 دنوں کے لیے ویزا فری نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ توکایف نے بتایا کہ ہم ایرانی شہریوں کے لیے 14 دنوں کے لیے ویزا فری نظام متعارف کروا رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا ہے، خاص طور پر کاروباری برادری کے نمائندوں کے درمیان رابطوں کو تیز کرنا، سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایرانی تاجر اس سہولت کو پوری طرح استعمال کریں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل