قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ماسکو(صداۓ روس)
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو، تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔ قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات شیڈول ہے جب کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ اہم دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے مجوزہ پاکستان کے دورے کی تیاریوں کا پیش خیمہ ہے۔