اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

خیبر پختون خوا حکومت کا ہیلی کاپٹر “ایم آئی 17” اب ایئر ایمبولینس میں تبدیل

MI-17

خیبر پختون خوا حکومت کا ہیلی کاپٹر “ایم آئی 17” اب ایئر ایمبولینس میں تبدیل

اسلام آباد(صداۓ روس)
خیبر پختون خوا حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر عوامی فلاح کے لیے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے، جہاں زمینی راستے دشوار گزار یا وقت طلب ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ایئر ایمبولینس جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے اور شدید زخمی یا شدید بیمار مریضوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال یا بڑے طبی مراکز منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ہیلی کاپٹر میں آکسیجن، وینٹی لیٹر، ابتدائی طبی امداد کا سامان، اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا دائرہ کار مستقبل میں مزید اضلاع تک بڑھایا جائے گا تاکہ خیبر پختون خوا کے دشوار گزار علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں۔ یہ اقدام صوبے میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ سوات واقعہ ناخوش گوار تھا لیکن 80 لوگوں کی جان بھی وہاں بچائی گئی، ریسکیو 1122 کو مزید جدید آلات فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا کہ اب تک محرم الحرام کے تمام جلوس بخیریت مکمل ہوئے ہیں، پولیس چوکس ہے، تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں، 11 ہزار سے زیادہ پولیس سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

Share it :