کیف روس کے خلاف نیٹو کے تمام ہتھیار استعمال کرچکا، سابق یوکرینی آرمی چیف

Valery Zaluzhny Valery Zaluzhny

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

یوکرین کے سابق کمانڈر انچیف ویلری زالوژنی نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے خلاف نیٹو کے تقریباً تمام ہتھیار اور نظریات استعمال کر لیے، مگر ماسکو نے ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے طریقے ڈھونڈ لیے۔ زالوژنی نے نیٹو کو پرانے نظریات کا پابند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے ٹوماہاک، نیوکلیئر ہتھیاروں، ایئرکرافٹ کیریئرز اور ایف-35 کے علاوہ نیٹو کے تمام ہتھیاروں اور نظریات کو استعمال کر لیا ہے، لیکن روس نے ہر چیز کا مقابلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اب بھی دوسری جنگ عظیم کے نظریات میں پھنس گیا ہے، جبکہ یوکرین تکنیکی طور پر آگے ہے اور نیٹو کو نئے معیارات کی طرف جانا ہوگا۔ یوکرین میں سیاسی بحران گہرا ہو رہا ہے، جہاں صدر زیلنسکی نے وزیر دفاع اور چند دنوں بعد کمانڈر انچیف الیکزینڈر سیرسکی کو برطرف کر دیا ہے، جبکہ میڈیا کے مطابق زالوژنی ممکنہ صدارتی انتخاب میں زیلنسکی کو شکست دے سکتے ہیں۔