اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

تاجکستان میں مفتی اعظم پر چاقو سے حملہ

grand mosque of Tajikistan

تاجکستان میں مفتی اعظم پر چاقو سے حملہ

دوشنبے (صداۓ روس)
تاجکستان کے مفتی اعظم سعیدمکرم عبدالقدیر زادے کو دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کا باہر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔ تاجکستانی وزارت داخلہ کے مطآبق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ایک غنڈہ گرد نے مفتی اعظم کو اس وقت چاقو گھونپ دیآ جب وہ مسجد سے ادائیگی نماز کے بعد آرہے تھے۔ تاہام انہیں معموملی زخم آئے ہیں۔ انہیں آبتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے اکسٹھ سالہ مفتی اعظم ملک کی اہم ترین عہدے داروں میں سے ایک ہیں۔ وہ علما کی مجلس کے بھی سربراہ ہیں۔ اور بطور مفتی اعظم مرکزی مسجد کے خطیب بھی ہیں۔

Share it :
Translate »