اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کریملن نے ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دے دیا

Dmitry Peskov

کریملن نے ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن نے یوکرین امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں اور محصولات کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس حکمت عملی کو “کوئی نئی بات نہیں” قرار دیا ہے۔ یاد رہے ٹرمپ نے بدھ کے روز ماسکو کو ایک الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کے تنازعے کو ختم کرے اور “ڈیل” کرے یا اس کے بجائے نئی پابندیوں کا سامنا کرے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس امریکہ کے ساتھ “مساوات اور احترام کے ساتھ بات چیت” کے لیے تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ، اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران بھی ٹرمپ نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مخاطب ہوتے ہوئےاس قسم کے بیانات دیے تھے۔

ٹرمپ نے یہ انتباہ اپنے سوشل آن لائن پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جاری کیا۔ جس میں دھمکی دی گئی کہ اگر روس نے جلد امن “معاہدہ” نہیں کیا تو امریکہ کے پاس روس کی طرف سے امریکہ اور دیگر شریک ممالک کو فروخت کی جانے والی کسی بھی چیز پر اعلیٰ سطح کے ٹیکس، محصولات اور پابندیاں لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

Share it :
Translate »