کریملن کی امریکا کو دھمکی: “کوبا میں روسی میزائل نصب کرنے” کا اشارہ

Russian submarine Russian submarine

کریملن کی امریکا کو دھمکی: “کوبا میں روسی میزائل نصب کرنے” کا اشارہ

ماسکو(صداۓ روس)
امریکا کی جانب سے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فروخت کرنے کے ممکنہ فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کریملن نے ایک نئی “ریفلیکسیو کنٹرول مہم” شروع کر دی ہے، جس کا مقصد واشنگٹن پر دباؤ ڈالنا اور اسے اس فیصلے سے باز رکھنا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (ISW) کے مطابق، روس نے اپنی حالیہ بیانات میں کوبا میں روسی میزائل نصب کرنے کی دھمکی دی ہے، تاکہ امریکا کو باور کرایا جا سکے کہ اگر اس نے یوکرین کو طویل فاصلے کے جدید ہتھیار فراہم کیے تو ماسکو بھی اپنے جغرافیائی ردِعمل کے حق کو استعمال کرے گا۔

ISW کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بیان روس کی روایتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جسے وہ “ریفلیکسیو کنٹرول” کہتا ہے — یعنی مخالف فریق کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کے لیے خوف اور تزویراتی دباؤ پیدا کرنا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، روس دراصل امریکا اور نیٹو کو نفسیاتی طور پر متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ یوکرین کی فوجی مدد میں مزید اضافہ نہ کریں۔ یاد رہے کہ امریکا اس وقت یوکرین کو دفاعی امداد کے ایک نئے پیکج پر غور کر رہا ہے، جس میں طویل فاصلے کے کروز میزائل، ٹوماہاک کی فراہمی بھی شامل ہے۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ ایسا اقدام “ریڈ لائن” عبور کرنے کے مترادف ہوگا۔

Advertisement