اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کورسک ریجن یوکرینی قبضے سے مکمل آزاد ہوگیا, صدر پوتن

Putin

کورسک ریجن یوکرینی قبضے سے مکمل آزاد ہوگیا, صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے سرحدی علاقے کورسک ریجن کو یوکرینی افواج سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے. ہفتے کے روز کریملن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں پوتن نے اُن روسی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا “جنہوں نے ان نیو نازی گروہوں کو شکست دینے میں حصہ لیا” جو گزشتہ موسمِ گرما میں اس علاقے پر حملہ آور ہوئے تھے۔

صدر پوتن نے کہا کیف حکومت کی یہ مہم جوئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور دشمن کو جو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، خاص طور پر اُن دستوں میں جو سب سے زیادہ تربیت یافتہ، جنگی اعتبار سے مضبوط اور مغربی ماڈل کے سازوسامان سے لیس تھے — وہ پورے محاذ پر اُن کی کارکردگی پر اثر انداز ہوگا۔ صدر پوتن کے مطابق یہ روسی کامیابی دیگر محاذوں پر بھی مزید پیش قدمی کی راہ ہموار کرے گی اور تنازع میں روس کی حتمی فتح کو قریب لے آئے گی۔

Share it :