اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کرغزستان اور تاجکستان نے سرحدی دستاویز پر دستخط کر دیئے

Kyrgyzstan, Tajikistan

کرغزستان اور تاجکستان نے سرحدی دستاویز پر دستخط کر دیئے

بشکیک (صداۓ روس)
کرغیز وزراء کی کابینہ کی پریس سروس نے بتایا کہ کرغزستان کی ریاستی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے سربراہ کامچی بیک تاشیئیف اور ان کے تاجک ہم منصب سائمومین یتیموف نے بشکیک میں سرحد کے مشترکہ حصے کی حد بندی کے حوالے سے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں. ایک ترجمان نے کہا کہ کرغیز جمہوریہ اور تاجکستان کے درمیان سرحد کی حد بندی سے متعلق ایک پروٹوکول پر دستخط ہوئے، تاشییف نے کرغیز فریق کی جانب سے دستاویز پر دستخط کیے، یتیموف نے تاجکستان کی نمائندگی کی۔ واضح رہے سرحدی مسئلہ دونوں اطراف کے مقامی باشندوں اور فوج کے درمیان متعدد تنازعات کا سبب بن رہا ہے، بشمول آتشیں اسلحے کا استعمال، 2022 کے موسم خزاں میں سب سے تازہ ترین تنازعہ بھڑک اٹھا۔ کرغزستان کی سرحد چین، قازقستان، ازبکستان اور تاجکستان سے ملتی ہے، تاجکستان وہ آخری پڑوسی ملک ہے جس کے ساتھ کرغزستان کے سرحدی مسائل حل نہیں ہوئے تھے۔

Share it :
Translate »