اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

Pakistan railway Accident

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، شالیمار ایکسپریس کراچی جانے کے لیے لاہور سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق ڈی ٹریک ہونے والی تینوں کوچز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ پاکستان ریلویز نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تحقیقات کے نتیجے میں غفلت برتنے والے ذمہ داران اہلکاروں کو سزا دی جائے گی.

Share it :
Translate »