لاہور کی عوام کیلئے مزید 40 الیکٹرو بسوں کا تحفہ، فیز ٹو کا افتتاح

Electric Bus Punjab Electric Bus Punjab

لاہور کی عوام کیلئے مزید 40 الیکٹرو بسوں کا تحفہ، فیز ٹو کا افتتاح

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے لیے الیکٹرو بس پراجیکٹ فیز ٹو کا افتتاح کر دیا۔ اس مرحلے میں شہر کو مزید 40 جدید الیکٹرو بسیں دی جا رہی ہیں، جو ماحول دوست اور عوام دوست ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ایکسپو سینٹر آمد پر پارٹی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے والہانہ استقبال کیا۔ جگہ جگہ گل پاشی کی گئی، کارکن پارٹی پرچم اٹھائے نعرے لگاتے رہے، جبکہ وزیراعلیٰ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ راستے میں ہر جانب پھولوں کی بہار دکھائی دی۔تقریب میں الیکٹرو بس منصوبے پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جبکہ حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو فیز ٹو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیز ٹو میں الیکٹرو بسیں دو نئے روٹس پر چلائی جائیں گی۔ رائے ونڈ سے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تک الیکٹرو بس کا پہلا روٹ ہوگا جبکہ دوسرے روٹ میں الیکٹرو بس جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک چلے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی اقدام کے تحت الیکٹرو بس میں بزرگ شہریوں، خواتین، طلبہ اور خصوصی افراد سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ بسوں میں فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس کی سہولت دستیاب ہوگی۔ خواتین کے لیے الگ کمپارٹمنٹ اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا نظام بھی موجود ہوگا ۔

Advertisement