لاہور: ’بسم اللّٰہ‘ پڑھ کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، گرفتار

Police Police

لاہور: ’بسم اللّٰہ‘ پڑھ کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، گرفتار

لاہور (صداۓ روس)
لاہور میں رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی روڈ میں تعینات پولیس اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر ایک شہری کی گاڑی روکی اور مبینہ طور پر رشوت وصول کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور ’’بسم اللّٰہ‘‘ پڑھ کر رقم اپنی جیب میں رکھ لیتا ہے، جبکہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ہمراہ رکھنے کی ہدایت بھی دیتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس پر پولیس اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکے۔