اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ شاعرہ صائمہ کامران کے تیسرے شعری کے مجموعے کی تقریب رونمائی

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ شاعرہ صائمہ کامران کے تیسرے شعری کے مجموعے کی تقریب رونمائی

ماسکو  (صداۓ روس)
رواں ماہ پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، ادیب، کالم نویس، جرمنی نیوز چینل کی اینکر سیدہ صائمہ کامران کے تیسرے شعری مجموعے”اس کا نام محبت ہے” کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صحافی اور ادبی حلقوں کے لیے باعث ِ اعزاز ہے ۔ اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر خلیل توکار صاحب تھے. صدارت سابق صدر ِشعبہ اردو ڈاکٹر سعادت سعید نے فرمائی اور نظامت ڈاکٹر صدف صاحبہ نے فرمائی۔ اس تقریب میں ترکی میں موجود اردو کے شعبے سے منسلک تمام اکابرین کے ساتھ ساتھ خیر پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر یوسف خشک بھی شامل تھے اس موقعے پر سیدہ صائمہ کامران نے اپنا شعری مجموعہ استنبول یونیورسٹی کے صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر ذکا کو پیش کیا۔ اس موقع پر صائمہ کامران نے اپنے چند شعری مجموعے استنبول یونیورسٹی کی لائبریری کو ہدیہ کیے۔

یاد رہے کہ اس شعری مجموعے کی مقبولیت کے پیشِ نظر اوساکا یونیورسٹی جاپان میں بھی اس شعری مجموعے “اس کا نام محبت ہے” کی تقریب ِ پذیرائی منعقد ہوئی تھی ۔ یہ پاکستان کے کسی بھی شاعر کے لیے پہلا اعزاز تھا کہ جاپان میں اردو شعری مجموعے کی تقریبِ پذیرائی سرکاری سطح پر منعقد ہوئی۔اس سے پہلے سیدہ صائمہ کامران کے شعری مجموعے”پانچواں موسم” کی تقریب ِ رونمائی پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں بھی منعقد کی گئ تھی۔ واضح رہے سیدہ صائمہ کامران بڑوں کے ادب کے علاوہ بچوں کے ادب میں بھی کار ہائے نمایاں ادا کرچکی ہیں ان کی کئ تخلیقات آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے سلیبس میں شامل ہیں ۔انہوں نے بچوں کے ادب میں سات انٹر نیشنل ایوارڈز حاصلِ کیے ہیں ۔سیدہ صائمہ کامران کو بجا طور اس نسل کی اور آنے والی نسلوں کی نمائندہ شاعرہ کے طور پر منفرد مقام حاصل ہے۔

 

Share it :