خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

بیجنگ میں لاوروف کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

Sergey Lavrov

بیجنگ میں لاوروف کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا خیرمقدم کیا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے نمائندے کے مطابق، یہ ملاقات چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔

اس سے قبل صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک عمومی اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں تمام رکن ممالک کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔

سرگئی لاوروف 13 جولائی سے چین کے دورے پر ہیں، جہاں وہ تیانجن شہر میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد خطے میں سلامتی، معاشی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

لاوروف اور شی جن پنگ کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، اور دونوں ممالک مغربی دباؤ کے مقابلے میں قریبی تعاون کو فروغ دینے پر زور دے رہے ہیں۔

شئیر کریں: ۔