ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی کی متبادل برائے جرمنی (AfD) پارٹی کی شریک چیئرپرسن ایلس وائیڈل نے کہا ہے کہ جرمنی کو اپنی جدوجہد کر رہی معیشت کو سہارا دینے کے لیے روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات بحال کیے جائیں گے۔ وائیڈل نے ریٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “روس سے سستی توانائی ‘میڈ ان جرمنی’ کی کامیابی کا راز تھی۔ ہم اسے واپس چاہتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ روسی توانائی کا نقصان جرمنی کو کئی سال پیچھے لے گیا ہے اور لاکھوں نوکریاں چھن گئی ہیں۔ جرمنی 2022 میں یوکرین تنازع کے بعد روسی توانائی پر پابندی لگانے والے مغربی ممالک کا حصہ بنا تھا۔ AfD پارٹی جرمنی میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور حالیہ سروے کے مطابق 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔