اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ٹھنڈیانی کے نواحی گاؤں میں تیندوے کا حملہ — ایک خاتون جاں بحق، دو زخمی

Leopard

ٹھنڈیانی کے نواحی گاؤں میں تیندوے کا حملہ — ایک خاتون جاں بحق، دو زخمی

ٹھنڈیانی (صدائے روس)
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے خوبصورت پہاڑی مقام ٹھنڈیانی کے نواحی علاقے میں جنگلی تیندوے کے حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مقامی فرد اسد کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ایک چھوٹے گاؤں میں پیش آیا جہاں تیندوے نے تین خواتین پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئیں۔

تاحال اس واقعے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے بچوں اور خواتین کو باہر نکلنے سے روک رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ گھنے جنگلات اور پہاڑی سلسلوں سے گھرا ہوا ہے، جہاں پہلے بھی جنگلی جانوروں کی موجودگی رپورٹ ہوتی رہی ہے، مگر انسانی جانوں پر حملہ ایک سنگین پیش رفت ہے۔ محکمہ جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی تصدیق اور ممکنہ حفاظتی اقدامات کے لیے رابطہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں.

Share it :