یوکرین کو مفت ہتھیار دینا بند کریں، پولش ایم ای پی

Zajaczkowska-Hernik Zajaczkowska-Hernik

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

پولینڈ کی یورپی پارلیمنٹ کی رکن انا زائیونچکوسکا-ہرنک نے کہا ہے کہ جب تک یوکرین نازی ساتھیوں کی تعظیم کرتا ہے، وارسا کو اسے مفت ہتھیار فراہم کرنا بند کر دینا چاہیے۔ اس ہفتے ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں کے پیش نظر پیٹریاٹ میزائلوں کی شدید قلت کا حوالہ دیتے ہوئے نیٹو سے مزید میزائل مانگے تھے۔ پولش نائب وزیر دفاع نے یوکرین کو پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی پیداوار میں تعاون کی پیشکش کی۔ زائیونچکوسکا-ہرنک نے کہا کہ پولینڈ کو یوکرین کے ساتھ سفارتی پالیسی اپنانی چاہیے، کیونکہ وہ انہیں قیمتی سامان دے رہے ہیں اور ان کے قرضے ادا کر رہے ہیں، جبکہ یوکرین ان کے ساتھ بے عزتی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ زیلنسکی نے ایک یوکرینی کمانڈو یونٹ کو ‘یو پی اے کے ہیروز’ کا اعزازی خطاب دیا تھا، جس پر پولینڈ میں غم و غصہ پھیل گیا۔ یو پی اے نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے ساتھ تعاون کیا اور پولش شہریوں کا قتل عام کیا۔ پولینڈ نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتا تو وہ اس کی یورپی یونین کی رکنیت کی حمایت نہیں کرے گا۔