اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

دنیا بھر کی طرح ماسکو میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

ماسکو (صدائے روس)
پاکستان سفارتخانہ روس میں ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے حوالے سے 27اکتوبر بطور یوم سیاہ کشمیر کیے حوالے سےتقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں پاکستان کے روس میں سفیر محمد خالد جمالی ، روس میں مقیم پاکستانیوں اور سفارتخانے کے عملے نے شرکت کی ۔
یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے صدر مملکت اور وزریراعظم پاکستان کے خوصی پیغامات سیکنٹد سیکٹری محمد طیب اور ڈاکٹر جیٹھانند نے پڑھ کر سنائے ۔


اس موقع پر خصوصی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہندوستان کے کشمیریوں کے خلاف مظالم کو اجاگر کیا گیا


کشمیر سے متعلق خصوصی دستاویزی فلم بھی اس موقع پر دکھائی گئی جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انکے حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کو دکھایا گیا۔

Share it :