اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں جیسے کہ کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، سرجانی ٹاؤن، قائدآباد، قیوم آباد، کیماڑی، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، بہادر آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33، ملیر اور لانڈھی میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اس حوالےسے ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Share it :
Translate »