اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان میں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔

اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ ادھر لیسکو نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے ساڑھے 3 گھنٹے پر لانے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

Share it :