الیکشن کمیشن کا کراچی بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات طے شدہ تاریخ 28 اگست کو ہی ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ووٹرزکی سہولت کو پیش نظر رکھ کرکیا جائےگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکے لیے خط لکھا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو پولنگ ہونا ہے، اس سے قبل بھی بلدیاتی انتخابات بارشوں کے باعث ملتوی کیے جا چکے ہیں۔