ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پاکستان کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی اور صارفین کو مہنگائی کا دباؤ جاری ہے۔ لاہور میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 600 روپے ہو گئی، جبکہ کراچی میں 530 روپے فی کلو میں ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ایل پی جی 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں 530 اور پشاور میں 570 روپے فی کلو ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین علی حیدر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہازوں کی آمد کے علاوہ ایران بارڈر سے بھی سپلائی بحال ہوئی ہے، لیکن اس وقت گاڑیوں کی قلت درپیش ہے۔ علی حیدر نے خیال ظاہر کیا تھا کہ سپلائی چین معمول پر آنے سے آئندہ 48 گھنٹوں میں کراچی میں ایل پی جی کا عمومی بھاؤ 480 روپے ہو جانے کی امید ہے۔