لاہور میں 48 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ شروع

Lahore Lahore

لاہور میں 48 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ شروع

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب حکومت نے صوبے کے دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایک بڑے منصوبے ’’لاہور کے پھیپھڑے‘‘ (Lungs of Lahore) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر کے گرد 112 کلومیٹر طویل سبز پٹی قائم کی جائے گی، جس میں 48 لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) لاہور کی نگرانی میں تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ کل 1,711 ایکڑ رقبے پر مقامی اور پھل دار درخت مثلاً جامن، کچنار اور امرود کے علاوہ سجاوٹی درخت بھی لگائے جائیں گے۔ منصوبے کا مقصد نہ صرف ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ شہری پھیلاؤ کو روکنا اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا بھی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام 20 ملین شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچائے گا. یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کی نگرانی سینئر وزیر مریم اورنگزیب خود کر رہی ہیں تاکہ اس کی تکمیل جلد ممکن ہو سکے۔