صدر پوتن سے ممکنہ مذاکرات کے لیے تکنیکی تیاریوں کا آغاز کردیا، میکرون

Emmanuel Macron Emmanuel Macron

صدر پوتن سے ممکنہ مذاکرات کے لیے تکنیکی تیاریوں کا آغاز کردیا، میکرون

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ممکنہ مذاکرات کے لیے تکنیکی سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔ اپر سون (Upper Saone) کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے بتایا کہ اس حوالے سے ابتدائی نوعیت کی تکنیکی بات چیت ہو رہی ہے اور معاملے پر عملی تیاریوں کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ ایمانویل میکرون کے مطابق اس موضوع پر یورپی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت بھی جاری ہے جبکہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی رابطے میں رہتے ہوئے تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کے خاتمے سے متعلق آئندہ ممکنہ بات چیت کے لیے بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جو نام نہاد “کولیشن آف دی ولنگ” کی سرپرستی میں ہو سکتی ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد کیف کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کے فریم ورک کو آگے بڑھانا ہے۔