وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال کر نیویارک منتقل کیا، ٹرمپ

Trump Trump

وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال کر نیویارک منتقل کیا، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وینزویلا سے نکال کر ایک بحری جہاز کے ذریعے نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان پر عدالت میں مقدمات قائم کیے جائیں گے۔ امریکی صدر نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو پہلے بحری جہاز تک منتقل کیا گیا، جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے انہیں وینزویلا سے باہر نکالا گیا۔ ٹرمپ کے بقول یہ ایک “خوبصورت پرواز” تھی اور طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید وہ اس سفر سے لطف اندوز بھی ہوئے ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مادورو نیویارک میں پہلے ہی فردِ جرم کے تحت ہیں، اسی لیے انہیں وہیں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ عدالتی کارروائی کی جا سکے۔ امریکی صدر کے مطابق مادورو جس رہائش گاہ میں مقیم تھے وہ عام گھر نہیں بلکہ ایک مضبوط قلعے جیسی تھی، جس میں فولادی دروازے نصب تھے۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ وینزویلا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے اس معاملے کو ریاستی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔