اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

بڑی کامیابی: پہلی بار روسی فوج مرکزی یوکرین کے دنیپروپیٹروسک ریجن میں داخل

Russian Military

بڑی کامیابی: پہلی بار روسی فوج مرکزی یوکرین کے دنیپروپیٹروسک ریجن میں داخل

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی وزارتِ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ روسی افواج نے دونیتسک عوامی جمہوریہ کی مغربی سرحد تک کامیابی سے رسائی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دنیپروپیٹروفسک کے علاقے میں بھی منظم انداز میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق مرکزی محاذ سے وابستہ نوّویں ٹینک ڈویژن کی یونٹس نے مذکورہ سرحد تک پہنچ کر حملے کو مزید آگے بڑھا دیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی محاذ کی افواج نے دونیتسک کے علاقے میں واقع زاریہ نامی بستی کو یوکرینی قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوکرینی افواج کو مجموعی طور پر تیرہ سو ساٹھ اہلکاروں کا جانی نقصان ہوا ہے۔ یہ نقصان مختلف محاذوں پر روسی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں ہوا۔ ان جھڑپوں کے دوران یوکرین کی متعدد بکتر بند گاڑیاں، توپیں، الیکٹرانک وارفیئر نظام اور دیگر جنگی سازوسامان بھی تباہ ہوا۔ علاوہ ازیں، روسی فضائی افواج، ڈرونز، میزائل یونٹس اور توپ خانے نے یوکرین میں بغیر پائلٹ طیاروں کی تیاری کی ایک ورکشاپ، ان کی ذخیرہ گاہوں، تربیتی مراکز اور غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کی عارضی قیام گاہوں کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں یوکرین کے ایک سو انتالیس مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے ایک سو اکتیس یوکرینی ڈرونز مار گرائے جن میں سے تہتر خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے سے باہر تباہ کیے گئے۔ وزارت کے مطابق اب تک یوکرین کے چھ سو تریسٹھ جنگی طیارے، دو سو ترانوے ہیلی کاپٹر، باسٹھ ہزار سے زائد ڈرونز، چھ سو دس فضائی دفاعی نظام، تئیس ہزار سے زائد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، پچیس ہزار توپیں اور چھتیس ہزار سے زائد فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔ روسی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد یوکرین کی عسکری طاقت کو مکمل طور پر غیر مؤثر بنانا ہے۔

Share it :