خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ملائیشیا نے بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی روسی دعوت قبول کرلی

Malaysian Prime Minister Anwar Ibrahim

ملائیشیا نے بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی روسی دعوت قبول کرلی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ملائیشین وزیراعظم کے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کردہ بیان کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے قازان میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت قبول کر لی ہے. ابراہیم نے کہا کہ ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران صدر پوتن اور میں نے عالمی صورت حال کے بارے میں اپنے اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا، اور مجھے 22-24 اکتوبر کو روس کے شہر قازان میں ہونے والے بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت دی. ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے لیے روسی صدر کی پروقار دعوت کو قبول کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہوئی. ملائیشین وزیراعظم کے مطابق روس کے شہر قازان میں ہونے والے بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت ملائیشیا کے بریکس میں شمولیت کے حتمی مقصد کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

شئیر کریں: ۔