ممبئی میں محرم کے جلوس میں زہر والے کیپسول تقسیم کرنے والا شخص گرفتار

Muharram in India Muharram in India

ماسکو (صداۓ روس)

ممبئی پولیس نے محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر چوہے مار زہر والے کیپسول تقسیم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ بائیکلہ پولیس نے جلوس کے دوران مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 15 ہزار مشتبہ زہریلے کیپسول برآمد ہوئے۔ ملزم کا دعویٰ ہے کہ یہ درد کش ادویات ہیں، تاہم پولیس کے مطابق ایک شخص نے ان کیپسولوں کو کھانے کے بعد متلی اور قے کی شکایت کی۔ واقعے کے بعد مختلف اپوزیشن جماعتوں بشمول آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس کا مقصد جلوس میں شریک افراد کو نشانہ بنانا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 50 کلوگرام زنک فاسفائیڈ اور 30 ہزار خالی کیپسول خریدے تھے۔ مہاراشٹر کانگریس کے رہنما حسین دلوی نے واقعے کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔