نیو نازیزم کے خلاف حمایت روس پاکستان کا شکر گزار،ماریا زاخارووا

Maria Zakharova Maria Zakharova

نیو نازیزم کے خلاف حمایت روس پاکستان کا شکر گزار،ماریا زاخارووا

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ماسکو-اسلام آباد میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس پاکستان کے عوام کی جانب سے نیو نازیزم اور دیگر شکلوں میں امتیازی سلوک کے خلاف حمایت کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے بڑے جذبے کے ساتھ کہا کہ “میں اس موقع پر اسلام آباد کا خصوصی طور پر شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ اس نے نیو نازیزم اور دیگر امتیازی رویوں کے خلاف حمایت کی ہے۔” زاخارووا نے مزید کہا کہ ماسکو پاکستان کے عوام کے اس عزم کی قدر کرتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے ایک مشترکہ موقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف مل کر آواز اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ بیان ماسکو-اسلام آباد فورم کے موقع پر سامنے آیا جہاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، علاقائی امن اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔