اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

میکسیکو کی نو منتخب صدر کا دورہ یوکرین کرنے سے انکار

Mexican President-elect Claudia Sheinbaum

میکسیکو کی نو منتخب صدر کا دورہ یوکرین کرنے سے انکار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
میکسیکو کی نومنتخب صدر کلاڈیا شین بام نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا، جس کا اظہار انہوں نے پہلے ایکسلیئر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا ۔ شین بام نے یوکرین کے دورے کے اپنے منصوبے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا مجھے ابھی یوکرین کا دورہ کرنا چاہئے، کیونکہ ہم خارجہ پالیسی اور آئین کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں.

نومنتخب صدر کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی تعریف آئین کے ذریعے کی گئی ہے، یہ بہت واضح، باوقار اور پرامن ہے۔ تنازعات کے پرامن حل کی تلاش کے اصول ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پالیسی ہے، اور یہ اسی طرح رہے گی.

Share it :
Translate »