اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی، یورپی رہنماؤں کا اتفاق

European summit

یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی، یورپی رہنماؤں کا اتفاق

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جب تک جنگ جاری ہے یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائےگی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائےگا۔ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں یوکرینی صدر زیلنسکی کے علاوہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان سمیت نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپین کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور وسیع تر یورپی دفاع پر تبادلہ خیال کیا گیا.

Share it :
Translate »