ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نائیجیریا کی اونڈو ریاست میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر میں 25 مسافر اور 7 عملے کے ارکان سوار تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر کل بینن سٹی سے لاگوس جا رہا تھا کہ اونڈو ریاست میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ نائیجیریا کے صدر اور دیگر معزز شخصیات نے اس حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔