اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین سے مذاکرات کے لیے مینسک بہترین جگہ ہے، روس

Dmitry Peskov

یوکرین سے مذاکرات کے لیے مینسک بہترین جگہ ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن، امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان مینسک میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں ابھی بات نہیں ہوئی ہے لیکن بیلاروس کا دارالحکومت ماسکو کے لیے بہترین مقام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر ابھی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر کسی بھی طرح سے کوئی پیغام دیا گیا ہے، لیکن یقیناً مینسک ہمارے لیے بہترین جگہ ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مینسک میں مذاکرات کا انعقاد ممکن ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا اہم اتحادی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ہمارے لیے بات چیت کے لیے بہترین جگہ ہے.

دوسری جانب بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ مینسک روس اور امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

Share it :
Translate »